26 نومبر 2014 - 17:07
برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی بابت خبردار

برطانیہ میں مسلمان پولیس اھلکاروں کی انجمن نے برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی بابت خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ میں مسلمان پولیس اھلکاروں کی انجمن نے برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی بابت خبردار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلاموفوبیا کے موضوع پر منعقدہ نشست میں جو اسی انجمن کے زیر اہتمام منعقد ہوئي ہے پولیس، اٹارنی جنرل ، یونیورسٹیوں اور اینگلینڈ اسلامی مرکز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس نشست کے شرکاء نے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا پر تشویش کا اظہار کیا۔ برطانیہ کے ایک مسلمان رہنما سفیان غلام اسماعیل نے کہا کہ برطانوی ذرائع ابلاغ جھوٹا پروپگینڈا کرکے اسلام ومسلمین کے خلاف نفرت پھیلاتے ہیں اور انتھا پسند گروہ اس سے فائدہ اٹھا کر مسلمانوں اور ان کے مراکز کے خلاف حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی ذرائع ابلاغ اپنی اشاعت بڑھانے کے لئے اسلام کے خلاف پروپگينڈے اور اسلامو فوبیا کا سہارا کررہے ہیں۔ اس نشست کے شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک مستقل ادارے کو لندن پولیس کی کارکردگي پر نگرانی کرنی چاہیے تا کہ وہ اسلاموفوبیا کے جذبات پر قابو رکھ سکے۔ اس نشست کے موقع پر برطانیہ میں اسلاموفوبیا کے نمونوں کی نمائش لگائي گئي تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲